دیوالی[1]
معنی
١ - [ ہندومت ] خوشی، چراغاں اور صفائی ستھرائی، ایک تہوار جو کاتک میں منایا جاتا ہے، لکشمی کی پوجا ہوتی ہے۔ "ہر سفر اسی طرح کے گوناگوں رنگوں، نت نئے تجربوں اوردیوالی کے دیوں کی طرح جلتی بجھتی یادوں کا حاصل ہوتا ہے"۔ ( ١٩٨٠ء، دائروں میں دائرے، ٦ ) ٢ - [ مجازا ] منور، روشن، داغدار۔ کوئی سودِ چراغاں ہے کوئی گلشن ہے داغوں سے شب و روز اوس بت کافر کے کوچہ میں دیوالی ہے
اشتقاق
سنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ ہندومت ] خوشی، چراغاں اور صفائی ستھرائی، ایک تہوار جو کاتک میں منایا جاتا ہے، لکشمی کی پوجا ہوتی ہے۔ "ہر سفر اسی طرح کے گوناگوں رنگوں، نت نئے تجربوں اوردیوالی کے دیوں کی طرح جلتی بجھتی یادوں کا حاصل ہوتا ہے"۔ ( ١٩٨٠ء، دائروں میں دائرے، ٦ )